بہار اور یو پی میں آسمانی بجلی گرنے سے76ہلاک اور درجنوں زخمی

نئی دہلی: گذشتہ 48گھنٹے کے دورانبہار اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے خواتین و بچوں سمیت کم از کم76افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تنہابہار میں ہی 56افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے تاہم ریاستی ڈزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر چندر شیکھر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ابھی ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی جا سکتی کیونکہ دور افتادہ گاؤں دیہات سے ابھی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں وہاں سے اطلاع آنے پر ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر کے مطابق روہتاس ضلع میں سات افراد بجلی کی زد میںآکر ہلاک ہوئے ۔پٹنہ اور کیمور میںپانچ، اورنگ آباد، بکسر اور نالندہ میں چار چار افراد ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق ساران، پورنیہ ، سہرسہ اور کٹھیار اضلاع میں تین تین افراد آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔
جبکہ بھج پور، سمستی پور، بھاگلپور، مونگیر ، مدھے پورہ ضلع میں دو دو اور مغربی چمپارن وگیا ضلع میں ایک ایک ہلاک ہوا ہے۔پٹنہ اور روہتاس میں بجلی گرنے سے16افراد زخمی ہوئے۔سہرسہ کے کوسی علاقہ میں درجن بھر سے زائد افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔