وزیر اعظم نے بہار و یوپی میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار رنج کیا

 نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اور اترپردیش میں گزشتہ 48گھنٹے کے دوران بجلی گرنے سے ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ پچھلے دنوں بجلی گرنے سے جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدر دی کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے لئے دعا گو ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں اترپردیش ، بہار ، جھارکھنڈ اور ملک کے دیگر حصوں میں بجلی گرنے سے ہوئی ہلاکتوں کا انہیں بے حد قلق ہے۔واضح رہے کہ بہار اور اترپردیش میں کل بجلی گرنے سے تقریباً76 افراد ہلاک ہو گئے ۔