این ڈی اےحکومت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ:نقوی

پنے: مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امیور مختار عباس نقوی نے ایک پروگرام کے دوران بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی “ہندوستانی مفادات کی محفوظ پٹر پر ترقی کی سپرفاسٹ ٹرین چلا رہے ہیں۔
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر یہاں منعقد” وکاس پروس“ (ترقی کا جشن ) پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ ہمیں دنیا سے برابری کرنے اور سب سے آگے جانے کے لئے دھیرے دھیرے بے ایمانوں اور بچولیوں کا نظام ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فیصلہ کن انداز میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی پروجیکٹوں کو زمین پر اتارنے کے لئے کام کرنا ہوگا-
اور اسی مقصد سے مودی حکومت ملک کی ہمہ رخی ترقی کو حقیقت میں بدل رہی ہے۔ ترقی کے ہمارے ماڈل کا پہلا مقصد معاشرے کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کو ترقی کا احساس دلاناہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف متوجہ ہو رہی ہے اور لوگ سرمایہ کاروں کا محفوظ ٹھکانا اور کاروبار کے فائدہ مند مرکز سمجھ کر ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں وزیر اعظم مسٹر مودی ترقی کے ساتھ ساتھ اعتماد کا برانڈ بھی بن گئے ہیں۔)یواین آئی)