موریہ نے بی ایس پی چھوڑ کر بہت اچھا کام کیا ہے: اکھلیش یادو

لکھنؤ: اترپردیش کے و زیراعلی اکھلیش یادو نےیہ تسلیم کیا ہے کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) چھوڑنے والے سوامی پرساد موریہ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔
کابینہ کی میٹنگ کے بعد مسٹر یادو نے اخبار ی نمائندوں سے کہا کہ مسٹر موریہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔ انہوں نے بی ایس پی پارٹی چھوڑ کر بہت اچھا کام کیا ہے۔
انہو ںنے کہا کہ وہ ہماری پارٹی میں شامل ہونگے پتہ نہیں لیکن بی ایس پی میں ان کا رہنا اچھی بات نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر موریہ اچھے آدمی ہیں لیکن وہ غلط جگہ تھے ۔یہ بات میں کئی بار کہا تھا ۔
اب ان کے پارٹی چھوڑتے ہی اس کی تصدیق ہوگئی۔ میرے ایوان کے لیڈر ہونے کے ناطے ان سے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ اپوزیشن کے لیڈر ہیں۔