سری لنکا کی بحریہ نے ہندوستانی ماہی گیروں پر پھر حملہ کیا

رامیشورم:سری لنکا کی بحریہ نے ایک بار پھر بین الاقوامی آبی حدود کے نزدیک ہندوستانی ماہی گیروں پر حملہ کر کے مچھلی پکڑنے والے جال اور30کشتیوں میں رکھے لاکھوں روپے مالیت کا سازوسامان تباہ کردیاہے۔
جمعرات کی صبح رامیشورم پہنچے ایک مقامی ماہی گیر نے بتایا کہ سری لنکا بحریہ نے گزشتہ شب مچھلی پکڑنے والی کشتیوں پر پتھراو¿ کیا اور بندوق کی نوک پر مچھلی پکڑنے کے جال اور دیگر سازوسامان کو تباہ کردیا۔ساتھ ہی انہوں نے کشتیوں میں ذخیرہ کی گئی تمام مچھلیاں ضبط کرلیں اور وارننگ دی کہ علاقے سے فوراً چلے جائیں۔اگرچہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن کافی نقصان ہواہے۔
ماہی گیروں نے الزام لگایا کہ سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوامی آبی حدود پر چوبیس گھنٹے گشت بڑھا دی ہے اور ہندوستانی ماہی گیروں کو متنازعہ آبنائے پاک میں مچھلی پکڑنے سے روکنے کے لئے اپنے جہازکو تعینات کردیا ہے۔ (یو این آئی)