بہار میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت چار بیمار

چھپرہ(بہار):بہار میں سارن ضلع کے سہاحت پور تھانہ علاقہ کے ہاپس پور گاؤں میں جمعرات کے روز زہریلی شراب پینے سے تین افراد ہلاک اورچار بیمار پڑ ہوگئے ۔ واضح رہے کہ ریاست میں شراب کشید کرنے، خرید و فروخت کرنے، ذخیرہ کرنے اور پینے پلانے پر پابندی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہاپسپورگاوں کے سات لوگوں نے جمعرات کی صبح تاڑی پی لی تھی۔ جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑنے لگی ، کچھ دیر بعد ہی36سالہ منوج مہتو،40سالہ ہرویندرمہتو اور 56سالہ لال باپو شرما نے دم توڑ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بیمار لوگوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔