صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ایران کو نوروز کی مبارکباد دی

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے نوروز کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور وہاں کے لوگوں کو مبارک باد اور نیک تمنائیں دی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر حسن روحانی کے نام ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ نو روز کے موقع پر میں آپ کو آپ کی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دوست عوام کو دلی مبارک اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان قریبی دوستی اور تعاون دو ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے پر محیط تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی تعلقات پر مبنی ہیں اور جدید وقت میں ہمارے تعلقات مختلف شعبوں میں قریبی اور کثیر جہتی تعاون پر قائم ہیں اور ہم آنے والے برسوں میں اپنی باہمی اور مفید ساجھیداری کو مزید اونچائیوں تک لے جانے کی امید کرتے ہیں۔

Title: president pranab mukherjee offers greetings to iran on nowruz | In Category: ہندوستان  ( india )