اترپردیش کے مﺅ آئمہ میں بی ایس پی لیڈر کا قتل

الہ آباد: اترپردیش میں الہ آباد کے مؤ آئمہ علاقہ میں بہوجن سماج پارٹی کے سینئر لیڈر اور تین بار کے بلاک سربراہ محمد شمیم کے قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مسٹر شمیم کو کل شام کچھ بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیاتھا۔ اس کے بعد ان کے حامیوں نے سڑک پر راستہ جام کردیا تھا اور پولیس کو لاش اٹھانے سے بھی روکا۔ بعد میں پولیس کے سینئر افسران کے پہنچنے پر کسی طرح جام کھل سکا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آلوک شرما نے بتایا کہ تین لوگوں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔
انہیں پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق مسٹر شمیم کچھ ساتھیوں کے ہمراہ مؤ آئمہ کے اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ اس وقت ان پر نزدیک سے تابڑتوڑ گولیاں داغی گئیں۔ انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے سیاسی اسباب سے قتل کے امکان کو خارج نہیں کیا ہے۔

Title: uttar pradesh local bsp leader shot dead in allahabad | In Category: ہندوستان  ( india )