کناڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجن نے ہرمندر صاحب میں متھا ٹیکا

امرتسر : کناڈا کے ہند نژاد وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجن نے امرتسر میں ہرمندر صاحب میں حاضری دی اور متھا ٹیکا۔ جہاں انہیں سروپاسے سرفراز کیا گیا۔وہ صبح چھ بجے سے کچھ پہلے سکھوں کی مقدس عبادت گاہ سورن مندر پہنچے اور مقدس کمرہ عبادت گاہ میں گئے۔سرمئی رنگ کی پگڑی باندھے اور سفید قمیص زیب تن کیے مسٹر سجن نے ہرمندر صاحب کپلیکس کا ایک راو¿نڈ لیا اور دربار صاحب میں ایک گھنٹہ قیام کر کے روحانی سکون حاصل کیا۔ ملک بھر میں گوردواروں کا نظم و نسق دیکھنے والی سکھوں کے اعلیٰ ترین ادارے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی ا(ایس جی پی سی) کے صدر کرپال سنگھ بھی وزیر موصوف کی آمد کے وقت دربار صاحب میں موجود تھے۔مسٹر سجن سنگھ کا آبائی گاو¿ں بامبیلی ہے جوپنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں ہے۔کناڈیائی وزیر دفاع مسٹر سجن جمعرات کی شام میں ہی مقدس شہر امرتسر پہنچے تھے۔ جمعہ کو انہوں نے چنڈی گڑھ میں کناڈا کے قونصل خانہ کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔مسٹر سجن کناڈا کی فوج میں کرنل کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں ۔انہوں نے نئی دہلی میں18اپریل کو امر جوان جیوتی بھی گئے تھے۔مسٹر سجن نے ہندوستان کے وزیر مالیات ارون جیٹلی سے بھی ملاقات کی اور تجارت و سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Title: canada defence minister harjit sajjan pays obeisance at golden temple | In Category: ہندوستان  ( india )