سکما میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر دو سیکورٹی جوان زخمی

سکما:چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میںآج صبح ماؤ نوازوں کے ذریعہ نصب کئے گئے پریشر بم کی زد میں آنے سے سینٹر ل ریزرو پولیس فورس کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ہیلی کاپٹر سے رائے پور روانہ کیا گیا ہے۔ سکما پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک منی نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی دوسری بٹالین کے جوان آج صبح سکما کیمپ سے گشت کرکے واپس آرہے تھے۔
راستے میں ماؤنوازوں نے پریشر بم نصب کئے ہوئے تھے۔ اچانک ان پر پیر پڑنے سے دو جوان زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کمل جیت تیاگی اور متھن کمار ورما کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

Title: two crpf men injured in pressure bomb blast in sukma district | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,