صدارتی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ،نتیجہ20جولائی کو

نئی دہلی:صدر جمہوریہ کے عہدے کے لئے پارلیمنٹ اور تمام اسمبلیوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیا اور اب دونوں امیدواروں این ڈی اے کے رام ناتھ کووند اور اپوزیشن جماعتوں کی امیدوار میرا کمار کی قسمت بکسوں میں بند ہو گئی ۔اب یہ باکس 20جولائی کو کھولے جائیں گے اور اسی روز ووٹ شماری کے بعد نتیجہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ میرا کمار نے یہاں صحافیوں سے کہا کہنے کہا کہ ان کی لڑائی اظہار رائے کی آزادی اور سکیولرزم کے تحفظ کے نظریے پر مبنی ہے۔
وہ آج نظریے کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔ اور یہ وہ نظریہ ہے جو سماجی انصاف ، پریس کی آزادی اور سکیولرزم کے تحفظ پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اور ایم ایل اے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ دے رہے ہیں اور وہ ان سے اپنی اپیل دوہرا رہی ہیں کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز سنیں اور اسی کی بنیاد پر ووٹ دیں تو انہیں پورا بھروسہ ہے کہ اس کا فائدہ ملک کے عوام کو ہوگا اور نتائج ملک کے مفاد میں ہو ں گے موجودہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی مدت کار 24 جولائی کو ختم ہورہی ہے اور نئے صدر جمہوریہ 25 جولائی سے عہدہ سنبھالیں گے۔

Title: voting ends in parliament house results 20 july | In Category: ہندوستان  ( india )