گجرات کے بی جے پی ممبر اسمبلی کو قتل مقدمہ میں عمر قید

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے ریاست میں حکمراں بی جے پی کے ایک ممبرا سمبلی جے راج سنگھ جڈیجہ کو قتل کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے نے راجکوٹ ضلع کے تحت گونڈل شہر میں 8 فروری 2004 کو سابق شاہی خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ اراضی تنازعہ کے باعث نیلیش ریانی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ملزم مسٹر جڈیجہ سمیت 15 دیگر کو ایک نچلی عدالت نے 2010 میں بری کردیا تھا۔ تقریبا 32 ایکڑ زمین سے متعلق اس تنازع میں اب تک تین قتل ہوچکے ہیں۔
مسٹر جڈیجہ قتل کے ایک دیگر معاملے میں ملزم بنائے جانے کے بعد بری ہوچکے ہیں۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس حکم کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ کو منسوخ کرتے ہوئے بی جے پی ممبر اسمبلی اور دیگر دو کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے بعد مسٹر جڈیجہ کی اسمبلی کی رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔ ہائی کورٹ نے اس فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لئے 45 دنوں کا وقت دیا ہے۔ جن دیگر دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں امرجیت سنگھ جڈیجہ اور سابق ریاستی کرکٹ کھلاڑی مہندر رانا شامل ہیں۔

Title: gujarat bjp mla gets life imprisonment | In Category: ہندوستان  ( india )