راجیہ سبھا میں نئے چیرمین وینکیا نائیڈو کا پر تپاک استقبال

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں آج نئے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ایوان کے تمام ارکان نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں دلی نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ ان کا سیاسی قد اور پارلیمانی زندگی سب کے لئے متاثر کن ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارکان نے ان سے ایوان کی کارروائی میں انصاف پر عمل کرنے اور اس عہدے کے وقار کو برقرار رکھنے اور شور شرابے میں بل منظور نہ کرانے کی اپیل کی۔
مسٹر نائیڈو صبح 11 بجے ہمیشہ کی طرح سفید لنگی اور سفید قمیض پہنے ایوان میں آئے۔ ان کے ایوان میں داخل ہوتے ہی تمام ارکان نے کھڑے ہو کر ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور میزیں تھپتھپاکر خیر مقدم کیا اور جے ہند کے نعرے لگائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی ایوان میں پہلے سے موجود تھے۔ اس کے بعد مسٹر مودی نے مسٹر نائیڈو کااستقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان کی جانب سے اور ہم وطنوں کی جانب سے انہیں بہت مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 اگست ملک کے لئے اہم دن ہے۔ آج ہی کے دن عظیم مجاہد آزادی خودی رام بوس کو پھانسی پر چڑھایا گیا تھا۔

Title: rajya sabha members welcome new chairman with hopes and expectations | In Category: ہندوستان  ( india )