بمبئی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی:(یواین آئی)بامبے ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چیلورکو ٹیلی فون پر دھمکی دی گئی ہے اور دھمکی آمیز ٹیلی فون دہشت گردمخالف دستہ (اے ٹی ایس) کو موصول ہوا ہے۔جس میں چیف جسٹس کو مارنے کی دھمکی دی گئی ،اس واقعہ کے بعد ہائی کورٹ میں حفاظتی انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں اور آنے جانے والوں پر نظررکھی جارہی ہے۔
اے ٹی ایس کو موصول دھمکی آمیز ٹیلی فون کے بعد چیف جسٹس کا کمرہ عدالت خالی کرایا گیا اور بم اسکواڈ نے کمرے کی تلاشی لی ،لیکن کوئی مشتبہ شئے فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Title: bomb threat prompts evacuation of courtroom at bombay high court | In Category: ہندوستان  ( india )