نارے کے سفیر متعین ہندوستان نیلس راگنار کامسویگ کی وزیر اعلیٰ بہار سے ملاقات

پٹنہ:(یو این آئی) ناروے کے سفیر نیلس ریگنر کیمسویگ نے آج یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر مسٹر نتیش کمار سے ملاقات کی۔ دوران بات چیت مسٹر کیمسویگ نے وزیر اعلیٰ کو نیپی (ناروے انڈیا پارٹنرشپ انیشی ایٹو) میں پیش رفت کے سلسلے میں جانکاری دی۔ تبادلہ خیال کے دوران صحت، تعلیم، ایگرو پروسیسنگ، سائنس او رٹکنالوجی جیسے شعبوں کے معاملات بھی زیر بحث رہے۔ سفیر نے کہا کہ ناروے بہار میں مختلف شعبوں میں تعاون کرنا چاہتا ہے اور ریاست میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔
ناروے کے سفیر نے ہندوستان کے ساتھ اپنے پرانے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ناروے کے درمیان ابتدا سے ہی اقتصادی تعلقات رہے ہیں جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ناروے کے سفیر کو خلعت اور ایک یادگاری نشان پیش کیا۔ ناروے کے سفیرنے بھی وزیر اعلیٰ کو تحفہ پیش کیا۔

Title: norways ambassador to india nils ragnar kamsvag meets bihar cm | In Category: ہندوستان  ( india )