تیس کروڑ جن دھن کھاتوں میں صرف20فیصد اکاؤنٹس میں لین دین نہیں ہوا ہے: ارون جیٹلی

نئی دہلی:وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ وزیر اعظم جن دھن یوجنا کے تحت اب تک 30 کروڑ افراد نے بینک کھاتے کھولے ہیں اور ان میں سے صرف 20 فیصد ایسے اکاؤنٹ ہیں جن میں رقم جمع نہیں ہوئی ہے۔ مسٹر جیٹلی نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یہاں مالیاتی امور سے متعلق کانفرنس کا آغازکرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل جب یہ اسکیم شروع ہوئی تھی تب 77 فیصد ایسے اکاؤنٹ تھے جن میں رقم جمع نہیں ہوئی تھی لیکن اب ایسے اکاؤنٹس کی تعداد گھٹ کر 20 فیصد رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کو صرف کھولناکافی نہیں ہے، بلکہ اس میں لین دین کرنابھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر مرکز اور ریاستی حکومتوں کے متعدد منصوبوں کے فوائد براہ راست مستفیضین کے جن دھن اکاؤنٹ میں جمع کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن دھن اکاؤنٹس کو چلانے کے لئے جامع پہل شروع کرنا ضروری ہے ۔
وزیر خزانہ نے پراعتماد لہجے میں کہا کہ آدھار قانون آئینی جانچ میں کامیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جب آدھار لایا گیا تھا تو اس کی پوری افادیت کااستعمال نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کی افادیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور یہ ملک کے لئے بہت اہم ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد ڈیجیٹل لین دین کو فروغ ملا ہے جس کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔

Title: zero balance accounts under jan dhan down to 20 from 77 in 3 yrs | In Category: ہندوستان  ( india )