نئے ہندستان کے لیے گورنروں کو قانون سازوں سے رابطہ رکھنے کی ضرورت : وزیراعظم

نئی دہلی:(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں2022 تک نئے ہندوستان کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے نے اس بات پر زور دیاکہ یہ اسی صورت میں ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جب اسے عوامی تحریک میں بدلا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ تفصیل کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے گورنروں کی حوصلہ افزائی کی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے حالیہ ہیکاتھن کی مثال پیش کرتے ہوئے جہاں طلبا نے بہت سے مسائل کیلئے ٹیکنالوجی کی تجویز رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اختراعی مراکز بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں ایک نہ ایک کھیل پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ انہوں نے گورنروں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ سووچھتا کے کاز کی مثال قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی جن کی 150 ویں یوم پیدائش 2019 میں منائی جائے گی، تحریک کا ایک وسیلہ ہیں کیونکہ ہم ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کیلئے کام کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیسٹول اور سالگرہ تبدیلی لانے میں بردست محرک ثابت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنرز بنکوںں کو اس بات کیلئے ترغیب دے سکتے ہیں کہ وہ 26 نومبر کو آئین کے دن اور 6 دسمبر کو امبیڈکر مہا پری نوارن دیوس کے درمیان کی مدت میں قبائلیوں دلتوں اور خواتین کو مدرا کے تحت قرضے دلائیں۔ وزیراعظم نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنروں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ شمسی توانائی ڈی بی ٹی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مٹی کے تیل سے پاک خطے بنانے میں بہترین عمل ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارناموں کی تیزی کے ساتھ تمام مرکزی علاقوں تک توسیع کی جانی چاہیے۔

Title: governors to brainstorm on pms call for new india by 2022 | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,