ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں پولنگ 9نومبر کو، گنتی 18دسمبر کو

نئی دہلی:(یواین آئی)ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کی سبھی 68سیٹوں کےلئے انتخابات ایک ہی مرحلے میں9 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 18دسمبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 16اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔امیدوار 23اکتوبر تک پرچہ نامزدگی دائر کر سکیں گے اور 24اکتوبر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور 26اکتوبر تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کل 7521پولنگ مرکز بنائے جائیں گے اور سبھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے ساتھ وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا جس سے ووٹر یہ دیکھ سکیں گے کہ انہوں نے جس امیدوار کے نام کا بٹن دبایا ہے ووٹ اسی کو ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبھی 68سیٹوں پر ایک ایک پولنگ مرکز کے وی وی پیٹ سے نکلنے والی پرچیوں کی بھی گنتی کی جائےگی اور اسے اس پولنگ مرکز پر پڑے ووٹوں سے ملایا جائے گا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق آج سے ہی لاگو ہو گیا۔

Title: himachal pradesh assembly polls to be held on november 9 | In Category: ہندوستان  ( india )