مہاراشٹر کے ناندیڑ کارپوریشن انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کا صفایا کر دیا

ناندیڑ: ناندیڑ وگھالا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایوان میں دو تہائی اکثریت کی جانب پیش قدمی کر دی ہے۔ 81سیٹوں میں سے 69سیٹوں  پر کانگریس امیدوار جیتے جبکہ بی جے پی کو ابھی تک صرف تین سیٹیں ہی مل سکی ہیں۔ شیو سینا کو صرف ایک سیٹ ہی ملی۔
واضح رہے کہ ناندیڑ مہاراشٹر کانگریس صدر اشوک چوان کی ہوم سیٹ ہے اور وہ یہیں سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہو چکے ہیں۔اس بار کانگریس کی یہ 2012سے بھی زیادہ زبردست کامیابی ہے۔ 2012میں اسے صرف 41سیٹیں ہی ملی تھیں۔کانگریہس کی اس جیت کو گجرات اور ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے حوصلہ افزا بتایا جا رہا ہے۔

Title: nanded municipal election results congress wins 49 out of 54 bjp 3 sena bags 1 seat | In Category: ہندوستان  ( india )