تمل ناڈ کے نائب وزیر اعلیٰ کی مودی سے ملاقات ،نئی سیاسی صف بندی کے اشارے

نئی دہلی:(یواین آئی)تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی پنیر سیلوم نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مسٹر پنیر سیلوم نے صحافیوں سے کہا کہ یہ محض ایک خیر سگالی کی ملاقات تھی جس میں کسی طرح کا کوئی سیاسی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی سے انھوں نے ریاست کے لئے مالی مدد اور بجلی پلانٹوں کے لئے کوئلے کی اضافی سپلائی کی بات کی۔
وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے تعلق سے مسٹر پنیر سیلوم کی طرف سے چاہے جو بھی وضاحت آئی ہو، سیاسی گلیاروں میں یہ افواہ زوروں پر ہے کہ جلد ہی تمل ناڈو میں نئی سیاسی صف بندی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ تاہم مسٹر پنیر سیلوم نے وزیر اعلیٰ ای پلانی سامی اور انکے بیچ اختلافات کی خبروں کو بھی غلط بتاتے ہوئے آج کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے دونوں گروپوں کے بیچ غیر مشروط صلح ہوئی ہے۔
حالانکہ ریاست میں اپوزیشن پارٹی دراوڑ منیترکڑگم (ڈی ایم کے ) کے لیڈر ایک کے اسٹالن نے الزام لگایا ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے آگے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اور تمل ناڈکا سودا کرلیا ہے۔

Title: panneerselvam meets pm | In Category: ہندوستان  ( india )