راہل گاندھی نے آر ایس ایس لیڈر گوسائیں کے قتل کی مذمت کی

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پنجاب میں آر ایس ایس کے لیڈر رویندر گوسائیں کے قتل کی آج شدید مذمت کی اور کہا کہ ملزموں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے نیز یہ کہ تشدد کسی طور قابل قبول نہیںہے۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح نامعلوم بندوق برداروں نے جودھیوال علاقہ میں واقع گگن دیپ کالونی میں صبح60سالہ آر ایس ایس لیڈر کو اس وقت بہت قریب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ چہل قدمی کے لیے گھر سے نکل رہے تھے۔بندوق برداروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Title: rahul gandhi condemns killing of rss leader ravinder gosain says violence is unacceptable | In Category: ہندوستان  ( india )