بہار میں ایک ہی کنبہ کے تین بچے تالاب میں ڈوب کر ہلاک

جہان آباد: (یو این آئی)بہار میں ضلع جہان آباد کے کاکو تھانہ علاقہ رسلپور گاوں میں آج ایک ہی کنبہ کے تین بچوں کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رسلپور گاوں کے ایک ہی کنبہ کے چار بچے تالاب میں نہانے گئے تھے۔
اس دوران گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے چاربچے ڈوب گئے۔ اس حادثہ میں انکت کمار، سورج کمار اور جیوتی کماری کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی جبکہ ایک بچے کو سنگین حالت میں جہان آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام بچوں کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے جہان آباد صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

Title: three family members drown in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,