شادی کے لیے تیار نہیں ہوئی تو عاشق نے زندہ جلا دیا

چنئی : گذشتہ شب ایک نوجوان انجینیرکو اس کے سابق ساتھی نے ،جو تقریباً ایک ماہ سے اس کا تعاقب کر رہا تھا،زندہ جلا دیا۔ایس اندوجا نام کی اس خاتون انجینیر کو شہر کے آدم بکم علاقہ میںاس کے گھر کے دروازے پر ہی جلا دیا گیا۔
مبینہ قاتل جو سائنس گریجویٹ ہے گرفتار کر لیا گیا۔اندوجا کی ماں رینوکا اور چھوتی بہن نیویدیتا ،جنہوں نے اندوجا کو بچانے کی کوشش کی ،جھلس گئیں اور وہ دونوں بھی اسپتال میں ہیں۔اس کی ماںآدھی جل گئی جبکہ بہن آئی سی یو میںہے۔پولس کے مطابق یہ نوجوان اس سے محبت کرتا تھا اور اندوجا اسے کئی بار جھڑک چکی تھی۔
لیکن وہ نوجوان اس سے شادی کرنے پر بضد تھا۔ گذشتہ شب وہ پونے نوبجے اندوجا کے گھر گیا اور اس سے بات کرنا چاہی لیکن اس کے گھر والوں نے اس کی اجازت نہیں دی۔ جس پر اس نے طیش مٰن آکر اندوجا پر پیٹرول چھڑکا اور لائیٹر جلا کر اسے نذر آتش کر دیا۔واردات کے وقت اندوجا کے والد گھر پر نہیں تھے۔

Title: chennai engineer burnt alive at home by ex classmate who stalked her | In Category: ہندوستان  ( india )