بی جے پی قوم پرستی اور ترقی کے ایجنڈے کےساتھ انتخابات لڑ رہی ہے: وزیر اعلیٰ گجرات روپانی

گاندھی نگر : گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا ہے کہ بی جے پی گجرات انتخابات ایسے ہی قوم پرستی اور ترقی کے نام پر لڑ رہی ہے جیسا اترپردیش میں لڑا تھا۔
انہوں نے یہ معلوم کے جانے پر کہ کیا آئندہ ماہ ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں ذات برادری فیصلہ کن رول ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام زات برادری سے اوپر اتھ کر قوم پرستی کو فروغ دینے اور ترقی کے لیے ووٹ دیںگے۔
حریف کانگریس پتیل، دلت اور دیگر پسماندہ طبقات کے ووٹ لینے کے لیے ہاردک پٹیل، جگنیش میوانی اور الپیش ٹھاکر جیسے نوجوان لیڈروں کو اپنے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کانگریس کے منصوبوں پر پانی پھیرنے کے لیے اپنے جمع تفریق میں لگی ہے۔اور اس کی حکمت عملی کا عکس آئندہ ہفتہ جاری کی جانے والی پارٹی امیدواروں کی فہرست میں نظر آجائے گا۔

Title: gujarat chief minister vijay rupani on hindutva and rahul gandhis temple visits | In Category: ہندوستان  ( india )