راہل گاندھی کو عنقریب کانگریس صدر بنانے کے کوئی آثار نہیں

نئی دہلی: ایسے اشاے ملے ہیں کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو انکی والدہ سونیا گاندھی کی جگہ پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ فی الحال موقوف کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں راہل کی ترقی کا موضوع زیر بحث نہیں آئے گا اور پارٹی سربراہ کا انتخاب اب گجرات اسمبلی انتخابات کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔
پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ راہل گاندھی کو دیوالی کے تہوار کے بعد اور ہماچل پردیش و گجرات اسمبلی کے انتخابات سے قبل کانگریس صدر کے عہدے پر ترقی دے دی جائے گی۔ سیاسی نوعیت کے حساب سے اسے کافی اہم سمجھا جا رہا تھا کیونکہ اس سے یہ مطلب اخذ کیا جارہا تھا کہ راہل گاندھی گجرات میں انتخابی مہم پارٹی صدر کے طور پر چلائیں گے۔
اور ا سکے لیے 9تا19نومبر کا درمیانی وقفہ طے کیا جا رہا تھا ۔کیونکہ اس دوران ان کے پر نانا جواہر لال نہرو اور دادی اندرا گاندھی کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔لیکن ان دنوں میں سونیا گاندھی گوا میں اور راہل گاندھی گجرات میں ہوںگے۔
ایک سینیئر کانگریس لیڈر نے بتایا کہ گجرات میں زبردست انتخابی مہمکے دوران راہل کو پارٹی صدر بنانے سے پارٹی کارکنوں کی بال وجہ توجہ بھٹک جائے گی جو کہ اس وقت پوری طرح انتخابی مہم پر مرکوز ہے۔

Title: its put off again rahul gandhi not becoming congress chief yet | In Category: ہندوستان  ( india )