داؤد ابراہیم کی تین جائیدادیں سیفی برہانی ٹرسٹ کو فروخت کر دی گئیں

ممبئی : میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈر وورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی کچھ جائیدادوں کو سیفی برہانی اپ لفٹمنٹ ٹرسٹ نے تقریباً11کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
نیلام کی گئی املاک میں رونق افروز ہوٹل، شبنم گیسٹ ہاؤس اور دمار والا عمارت شامل ہیں۔خبروں کے مطابق افروز ہوٹل4.53کروڑ،دمار والا بلڈنگ3.53کروڑ اور شبنم گیسٹ ہاؤس 3.52کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔
یہ نیلامی چرچ گیٹ میں واقع آئی ایم سی بلڈنگ میں صبح دس بجے شروع ہوئی تھی۔ نیلامی کا اہتمام اسمگلر اینڈ فارن ایکسچنج مینی پولیٹرز ایکٹ کے تحت ہوا تھا۔

Title: three dawood ibrahim properties sold to saifi burhani upliftment trust | In Category: ہندوستان  ( india )