راجستھان میں لووجہاد کے نام پر زندہ جلانے کی صوبائی وزیر داخلہ نے مذمت کی

جے پور: راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ نے راج سمنڈ میں مبینہ لوو جہاد معاملہ میں ایک شخص کو زندہ جلاتے دکھائے جانے والے ویڈیو کورونگٹے کھڑے کر دینے والا بتاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس فعل کو انجام دینے والے کےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے میدیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے اس کے سنگین نتائج جانتے ہوئے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پروائرل کر دیا۔یہ واردات جمعرات کی صبح اس وقت منظر عام پر آئی جب راج سمنڈ کے علاقہ راج نگر میں دیوہیری ٹیجروڈ پر بے رحمی سے ایک شخص کو پیٹنے اور پھر اسے پیٹرول ڈال کر زندہ جلا دینے کا ویڈیو بنا کر ملزم نے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ وزیر نے کہا کہ اسکی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیمتشکیل دے دی گئی ہے ۔

Title: home minister condemns alleged love jihad case in rajasthan | In Category: ہندوستان  ( india )