نریندر مودی امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی پر لگے الزامات کی تحقیقات کرائیں: منموہن سنگھ

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم و کانگریس کے بزرگ لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ، جو معروف ماہر اقتصادیات بھی ہیں، مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں خاص طور پر نوٹ بندش اور اشیاءو خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کو نافذ کرنے کے طریقہ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر گجراتیوں کابھروسہ ٹوڑنے اور انہیں دھوکا دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے نقٹ بندش سے متعلق حکومتی دستاویزات کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میںشامل کرنے نیز اس پر کھلے مباحثہ کا بھی مطالبہ کیا۔ تاکہ اسکی سچائی عوام کے سامنے آسکے۔ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ان کییو پی اے حکومت کے دوران بدعنوانیوں کے مرتکب لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہوتی تھی اور اگر مودی جی بھی بدعنوانی پر لگام کسنا چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی پر لگے الزامات سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کراناچاہیے۔

Title: manmohan singh charges modi with betraying gujaratis | In Category: ہندوستان  ( india )