راجستھان میں گایوں کے اسمگلروں کا پولس سے تصادم،ایک ہلاک،ٹرک سے 5گائیں برآمد

نئی دہلی: پولس کے مطابق راجستھان کے شہر الور میں مویشیوں کے اسمگلروں کے ایک گروہ کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب پولس کی ایک ٹیم نے مویشیوں کولے جائے جارہے ایک ٹاٹا پک اپ کو روکنے کی کوشش کی۔ پولس افسر کے مطابق رات تقریباً دو بجے خفیہ اطلاع ملی کہ لال رنگ کا ایک ٹاٹا ٹرک آوار گایوں کو اٹھا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولس نے تین مقامات پرعارضی رکاوٹیںکھڑی کر دیں۔ لیکن جب وہ ٹرک وہاں پہنچا تو پولس کے روکنے کے اشارے کے باوجود نہیں رکا بلکہ اس میں سوار لوگوں نے پولس پر فائرنگ شروع کر دی اور نکل گئے لیکن تیسرے ناکہ پر جب ٹرک سے دوبارہ فائرنگ کی گئی تو پولس نے جوابی فائرنگ کی جس میں ٹرک میں سوار ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔پولس افسر نے بتایا کہ ٹرک میں پانچ تا سات افراد سوار تھے۔وہ ٹرک اکی چھت اور نیچے سائڈ کی کھڑکی سے فائرنگ کر رہے تھے۔ پولس نے بتایا کہ ٹرک میں پانچ گائیں تھیں۔

Title: shootout between alleged cattle smugglers police in rajasthans alwar man dead | In Category: ہندوستان  ( india )