کیرل میں کوچی شپ یارڈ میں دھماکہ5ملازمین ہلاک12زخمی

کوچین: کوچی شپ یارڈ میں منگل کے روز زیر مرمت او این جی سی ٹینک میں دھماکہ ہوجانے سے کم ا زکم 5ملازمین ہلاک اور12دیگر زخمی ہو گئے۔سینیئر حکام نے کہا کہ دھماکہ ساگر بھوشن نام کے جہاز کے اگلے حصے میں ایندھن کی بھرائی کرنے والے ٹینک میں ہوا ۔
منگل کو تعطیل ہونے کے باوجود جس جگہ دھماکہ ہوا کئی ملازمین موجود تھے۔زخمی ملازمین کو ایک قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔جہاں چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
کیرل کے وزیر اعلیٰ پینا رائی وجئین نے پولس اور فائربریگیڈ عملہ کو ہدایت کی ہر ممکن مدد بہم پہنچائیں۔انہوںنے اسپتالوں کو بھی ہدایت کی حادثہ میں زخمی ہونے والوںکے علاج کے لیے فوری طور پر تمام سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔

Title: five killed in blast at cochin shipyard | In Category: ہندوستان  ( india )